Thursday, 25 April 2024, 11:59:42 am
بھارتی پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں:وزیراعظم
June 02, 2020

File Photo

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی فعال شراکت داری کے بغیر عالمی کساد بازاری سے نہیں نمٹ سکتے وہ اپنے اٹلی کے ہم منصبGIUSEPPE CONTE سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی معافی کے متعلق اپنے عالمی اقدام" کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے مالی مشکلات کم کرنے اور معیشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے دوہری بندشوں اور فوجی محاصرہ سخت کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کو کورونا وائرس کی آڑ میں نشانہ بنانے پر بھی روشنی ڈالی اور اس بات پر زوردیا کہ عالمی برادری اس اقدام کو مسترد کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال بہتر ہونے پر اٹلی کے وزیراعظم کو ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے کی پیشکش کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.