Friday, 19 April 2024, 08:47:46 pm
وفاقی کابینہ نے سینٹائزرز اور دیگر اشیاء سمیت مقامی طورپر تیار کئے گئے ذاتی حفاظتی آلات کی برآمد کی منظوری دے دی
June 03, 2020

وفاقی کابینہ نے سینٹائزرز اور دیگر اشیاء سمیت مقامی طور پر تیار کئے گئے ذاتی حفاظتی آلات کی برآمد کی منظوری دے دی ہے۔ 

کابینہ نے یہ منظوری منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی ۔وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنے پر بھی زور دیا ۔کابینہ نے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹریوں کی تعداد دو سے بڑھا کر سو کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ، کابینہ کو بتایا گیا کہ ٹیسٹوں کی صلاحیت کو بتیس ہزار یومیہ تک بڑھایا گیا ہے۔ جو ابتدا میں صرف چار سو ٹیسٹ یومیہ تک تھی۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.