Thursday, 19 September 2019, 07:47:19 pm

مزید خبریں

 
سردار مسعود کی کشمیر کے حوالے سے او آئی سی خصوصی مندوب کی تقرری کا خیر مقدم
June 02, 2019

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کشمیر کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی مندوب کے طور پر یوسفAldobea کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے اس تقرری کو عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت قرارد یا۔سعودی عرب کے یوسفAldobeay مسئلہ کشمیر کے پرامن سیاسی اور سفارتی حل کیلئے تنظیم کو اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کریں گے۔اسلامی تعاون تنظیم میںجموں وکشمیر کی نمائندگی کے بعد واپسی پر انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔سردار مسعود خان نے اجلاس کے میزبان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مسئلہ کشمیر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کرنے پر اور آزاد کشمیر کی منتخب حکومت اجلاس کے موقع پر ریاست کے عوام کی نمائندگی کی پیشکش پر اظہارتشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ان کی شرکت نے تنازعہ کشمیر کو عالمی فورم پر پیش کرنے اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اس کی حقیقی روح میں اجاگر کرنے کیلئے نیا در وا کیا ہے۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں ان کی شرکت سے ظاہر کشمیر کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر نمایاں حمایت حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اب احساس ہوگیا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہاہے۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے عالمی برادری پر زورد یا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال سے روکے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن سیاسی اور سفارتی حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور خطے کے دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو روکا جاسکے۔