Monday, 16 December 2019, 02:41:57 pm
حکومت کا ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت معذور افراد کی معیاری ہسپتالوں تک رسائی یقینی بنانے کا فیصلہ
June 02, 2019

حکومت نے ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت معذور افراد کو ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولیات اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے معیاری ہسپتالوں تک رسائی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ نادرا اس کی نگرانی کا ذمہ دار ہو گاکیونکہ جب بھی کارڈ استعمال ہو گاتو نادرا میں اس کا اندراج ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کارڈ کا حامل خاندان تقریباً سات لاکھ 20 ہزار روپے تک مختلف امراض کے علاج پر خرچ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مریضوں کو ٹرانسپورٹ چارجز کے طور پر ایک ہزار روپے اور پانچ دن تک ادویات فراہم کی جائیں گی جبکہ مریض کی موت کی صورت میں اس کی تجہیز و تکفین کے لئے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے ہیلتھ سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔