Wednesday, 26 June 2019, 08:57:28 pm
افغانستان میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے،تجزیہ کار
June 02, 2019

معروف تجزیہ کاروں رحیم اللہ یوسفزئی اور ڈاکٹر سرفراز احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لئے متحد ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان کے مسلسل دوروں سے افغان تنازعے کے حل کی امریکی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بالآخر خطے میں پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور افغان مسئلے کے سیاسی حل میں مدد طلب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔