Saturday, 20 April 2024, 02:39:33 pm
حکومت کےغریبوں اور یومیہ اجرت پرکام کرنےوالو ں کوریلیف کی فراہمی کیلئےٹھوس اقدامات
May 02, 2020

حکومت موجودہ صورتحال میں غریبوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والو ں کو درپیش مشکلات کے تناظر میں انہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈائون کے نتیجے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے متاثرہ کارکنوں اور محنت کشوں سے دلی ہمدردی ہے اور حکومت انہیں ریلیف دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے وینٹی لیٹرز کی ملک میں تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈائون سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقے کی مدد کرنی چاہئے۔وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم ملک میں کسی بھی وباء کی انتہائی صورتحال کے بارے میں ہرگز کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے کیونکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یومیہ پندرہ ہزار تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم اب تک ہم روزانہ اوسطاً ساڑھے آٹھ ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.