Friday, 19 April 2024, 09:52:18 pm
وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولیات کی بہتری کی ہدایت
April 02, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کیلئے ایک تاریخی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولتیں مزید بہتر بنانے سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکج سے خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے مختص فنڈز میں اضافے سے گلگت بلتستان میں مواصلاتی روابط بڑھانے میں مدد ملے گی جو علاقے کے لئے حکومتی عزم اور توجہ کا مظہر ہے۔وزیراعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ٗ ایس سی او اور پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولتوں کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تھری جی اور فور جی سروسز کی دستیابی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.