Friday, 29 March 2024, 01:53:29 am
نواقتصادی زونز کے پیش نظرراولپنڈی کا نیا ماسٹر پلان تیارکیاجا رہا ہے،ڈی جی آرڈی اے
April 02, 2021

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 9 اقتصادی زونز کے قیام کے پیش نظر راولپنڈی کا نیا ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں عبدالستار عیسانی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ آر ڈی اے کی جانب سے شروع کیا جانے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے ٹینڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اورپیشکشیں آئندہ ماہ کھولی جائیں گی۔منصوبے کو دو ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔رنگ روڈ کیلئے درکار تمام زمین حاصل کر لی گئی ہے۔ راولپنڈی اور اٹک کے زمین مالکان میں ایک ارب روپے معاوضے کے طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ رنگ روڈ کی تعمیر سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے بس سٹینڈز کو رنگ روڈ کے قریبی منتقل کرنے کیلئے ٹرانسپورٹروں سے اتفاق رائے ہو چکا ہے۔نالہ لئی ایکسپریس وے کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ اراضی کے حصول کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور سروے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر آباد لوگوں کے مسئلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں غور جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت و ن ونڈو آپریشن کے ذریعے تعمیرات کے شعبہ میں سہولیات کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔عبدالستار عیسانی نے آر ڈی اے کی حدود میں آنے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے کہا کہ آرڈی اے اور سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط پورا نہ ہونے کی وجہ سے کئی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی منظوری نہیں دی گئی ہے اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.