Thursday, 25 April 2024, 07:31:54 pm
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد47 ہزارتک پہنچ گئی
April 02, 2020

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد سینتالیس ہزارتک پہنچ گئی ہے اورتقریباً نولاکھ پینتیس ہزارپانچ سواکیاسی افرادمتاثرہوئے ہیں۔جان ہاپکنزیونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزارایک سونَو ہوگئی ہے اوردولاکھ پندرہ ہزاراکیاسی افرادوائرس سے متاثرہوئے ہیں۔سپین میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ سوانچاس اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس سے ملک میںہلاک ہونے والو ںکی مجموعی تعداد نَوہزارتین سوستاسی ہوگئی ہے۔اٹلی میں کوروناوائرس سے ہلاک افراد تعدا د تیرہ ہزارایک سوپچپن تک جاپہنچی ہے۔فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں مزیدپانچ سونَواموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چارہزارتین سوبتیس ہوگئی ہے۔برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدپانچ سونَواموات ہوئی ہیںجس سے ملک میںکورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد دوہزارتین سو باون ہوگئی ہے۔ایران میں مزیدایک سواڑتیس ہلاکتوں کے بعداموات کی کُل تعداد تین ہزار ہوگئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.