Saturday, 20 April 2024, 12:51:32 pm
عالمی بینک کی داسوپن بجلی کےلئے70کروڑڈالرکےاضافی فنڈزکی منظوری
April 02, 2020

عالمی بینک نے پاکستان کی مدد کے لئے سترکروڑڈالرکے اضافی فنڈزکی منظوری دی ہے جو صارفین کوسستی بجلی کی فراہمی کے لئے کم لاگت کی قابل تجدیدتوانائی پیدا کرنے پرخرچ کئے جائیں گے۔عالمی بینک نے ایک پریس ریلیزمیں کہاکہ اضافی فنڈز سے داسو پن بجلی گھرکے سٹیج ون منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی تاکہ دریائے سندھ پردوہزارایک سوساٹھ میگاواٹ صلاحیت کے اس پن بجلی گھر کی تیاری کا پہلامرحلہ مکمل کیاجاسکے۔سٹیج ٹو توسیعی منصوبے کے تحت داسوپن بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت چارہزارتین سو بیس میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی جس کے بعد یہ ملک کا سب سے بڑابجلی گھربن جائے گا۔اس منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے لاکھوں گھریلو صارفین اورپیداواری شعبوں کوفائدہ پہنچے گا۔

(این این آر /نصیرقریشی )

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.