Thursday, 18 April 2024, 06:43:43 pm
سینیٹ انتخابات، ٹیکنالوجی موجود،شفافیت یقینی بنانے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے،فواد
March 02, 2021

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی موجود ہے اور سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے اسے استعمال کیاجاناچاہیے ۔ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسے انتخابات ہونے چاہئیں جن کی ساکھ اور شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کی رائے پرعمل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں ایکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 2013ء سے مسلسل سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے پرزوردے رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت سے تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کامیابی سے سینیٹ انتخاب جیت لیںگے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہاکہ تحریک انصاف سے پارٹی کا رکنوں کو سینیٹ کی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.