Friday, 19 April 2024, 08:45:01 pm
سینٹ کی37 خالی نشستوں پر انتخابات کل ہوں گے
March 02, 2021

سینٹ کی37 خالی نشستوں پر انتخابات کل ہوںگے۔پارلیمنٹ ہائوس اسلام آ باد ' سندھ' بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ صبح نو بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے دو' سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد' مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ سو ارکان کے ایوان میں سے باون سینیٹرز اپنی چھ سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.