Friday, 29 March 2024, 11:44:22 am
سی پیک کو ایک خطہ ایک شاہراہ کےاعلیٰ منصوبے کی شکل میں ڈھالا جائے گا،وزیر خارجہ
March 02, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے منگل کے روز اسلام آباد اور بیجنگ میں ایک پروقار تقریب میں پاک چین سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا ۔ورچوئل تقریب اسلام آباد اور بیجنگ میں ایک ہی وقت میں منعقد کی گئی جس میں دونوںملکوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چینی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اپنے عوام کی تقدیر اور زندگیوں میں تبدیلی کیلئے روزگار کے شاندار مواقع پیدا کیے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت نے اس تاریخی موقع پر چینی قوم کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی گزشتہ نسلوں کے رہنمائوں اور عوام نے ان روابط کو مضبوط بنانے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیاکہ سی پیک منصوبے کو ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے اعلی معیار کے منصوبے کی شکل میں ڈھالا جائے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بعد میں اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو کورونا سے بچائو کی مزید پانچ لاکھ ویکسین فراہم کرے گا انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک مشترکہ طورپر اس وباء سے نمٹیں گے ۔ادھر وزارت خارجہ نے پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کے ستر برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک خصوصی دستاویزی فلم جاری کی ہے ۔اس مختصر دورانیے کی ویڈیو میں پاک چین دوستی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیاگیا ہے جو ہمالیہ سے بلند ، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.