Saturday, 20 April 2024, 08:45:19 pm
شہباز گل کا الیکشن کمیشن سے موسیٰ گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لینے کا مطالبہ
March 02, 2021

سیاسی رابطوں کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو کا نوٹس لیں جس میں پیپلزپارٹی کے رہنما کو سینیٹ کے انتخابات کیلئے ووٹ خریدتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادانہ اور شفاف انتخابات عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ مافیا ووٹوں کی مزید فروخت میں ملوث ہے جو آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں چاہتا ۔ڈاکٹر شہبازگل نے کہاکہ اس مافیا کو چیلنج کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.