Thursday, 25 April 2024, 05:51:31 am
یکساں قومی نصاب ،غیرمسلم طلباء کوانکی مذہبی اقدار پرمبنی تعلیم فراہم کی جائیگی،شفقت
March 02, 2021

وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ نئے یکساں قومی نصاب میں تمام غیرمسلم طالب علموں کو ان کی مذہبی اقدار پرمبنی تعلیم فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسیحی ، ہندو، سکھ ، بھائی مت اور کیلاش برادری کے طالب علموں کو ان کے مذہبی رہنمائوں کی مشاورت اور معاونت سے مرتب کئے گئے علیحدہ مضامین پڑھائے جائیںگے۔وزیر تعلیم نے نئے یکساں نصاب تعلیم پراظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پانچویں جماعت تک ریاضی اور سائنس مضامین انگریزی جبکہ اسلامیات کو اردو میں پڑھایا جائے گا ۔انہوں نے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں اور نجی تعلیمی اداروں کو اضافی مواد پڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.