Friday, 26 April 2024, 01:44:01 am
حکومت کا افغان مہاجرین کیلئے نئے سمارٹ کارڈز کے اجراء کا اعلان
March 02, 2021

حکومت نے رجسٹریشن کارڈ کا ثبوت رکھنے والے افغان مہاجرین کیلئے نئے سمارٹ کارڈز کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین' وزارت سیفران اور نادرا' اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے تعاون سے اگلے مہینے کاغذات کی تجدید اور اطلاعات کی تصدیق کا عمل شروع کریں گے۔چھ مہینے جاری رہنے والے اس تصدیقی عمل کے دوران نادرا ان افغان مہاجرین کا ڈیٹا اپ ڈیٹ اور اس کی جانچ پڑتال کرے گا جن کے پاس رجسٹریشن کا ثبوت موجود تھا اور31 دسمبر2015 ء اس کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔جانچ پڑتال کے بعد ان افغان پناہ گزینوں کورجسٹریشن کے نئے سمارٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔نئے سمارٹ کارڈز کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کو اپنی شناخت کا ثبوت فراہم ہوگا' پاکستان میں ان کے تحفظ میں اضافہ ہوگا اور شناخت کی تصدیق میں سہولت فراہم ہوگی جس سے خدمات کی فراہمی مزید تیز' محفوظ اور موثر ہوگی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی پاکستان میں نمائندہNoriko yoshida نے حکومت کے ان اقدامات کو سراہا ہے جن سے پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.