Thursday, 25 April 2024, 12:36:30 pm
این سی او سی کا کورونا کے ڈیٹا چارٹ، قومی ویکسین حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ
March 02, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں قومی کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی صدارت میں ہوا ۔

اجلاس میں وباء کے چارٹ ڈیٹا اور قومی ویکسین حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ نجی شعبے کی ادویات ساز کمپنیوں اور صحت عامہ کے دیگر اداروں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو کووڈ ویکسین درآمد کرنے کی درخواستیں دی ہیں اوریہ عمل جاری ہے۔اجلاس کو بتایاگیا کہ ایک لاکھ 81 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو اب تک یہ ویکسین لگائی گئی ہے ۔یہ بھی بتایاگیا کہ اوسطً یومیہ ویکسین کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی ویکسین مہم کے بعد مطلوبہ نتائج حاصل کیئے جاسکیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.