Saturday, 25 May 2019, 01:51:18 pm
ناصرکاظمی کی 47 ویں برسی
March 02, 2019

معروف شاعر رضا کاظمی المعروف ناصرکاظمی کی آج 47 ویں برسی منائی گئی ۔

وہ 8دسمبر 1925ء کو برطانوی ہند میں پیدا ہوئے ، میٹرک تک تعلیم امبالا اور شملہ میں حاصل کی۔

تقسیم برصغیر کے بعد لاہور میں مقیم ہوگئے انہوں نے اردوجریدوں اوراق نو اور ہمایوں کیلئے بطور مدیر خدمات انجام دیں۔

وہ ریڈیوپاکستان اور دوسری ادبی اشاعتوں اور تنظیموں سے بھی منسلک رہے ۔

ناصرکاظمی غزلوں میں چھوٹے مصرعوں کے استعمال میں ماہرسمجھے جاتے تھے ۔

ناصرکاظمی نے انگریزی شاعری کاترجمہ کرنے کی بھی کوشش کی ۔

ان کا انتقال معدے کے سرطان کے باعث 1972ء میں آج ہی کے دن ہوا تھا ۔

ان کی اردو شاعری کے دو مجموعے برگ نئی اور دیوان ان کی زندگی میں شائع ہوئے جبکہ ایک اور مجموعہ پہلی بارش بعدازمرگ شائع ہوا ۔