Sunday, 20 May 2018, 10:08:43 pm
انسداد پولیو،جاپان ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے قیام کیلئے32لاکھ ڈالر فراہم کرے گا
March 02, 2018

 جاپان اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کیلئے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے آلات کی خریداری کیلئے بتیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔اس مقصد کیلئے  جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں حکومت جاپان ، جائیکا اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے دستاویزات کاتبادلہ کیا۔مولیکیولر بائیولوجی کے  جدید آلات کی خریداری سے لیبارٹری میں سیمپل پراسسینگ کی گنجائش بڑی حد تک بڑھائی جاسکے گی۔دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ نئی گرانٹ سے  پولیو کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور ملک سے پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہاکہ پولیو کے تدارک کے نظام کی موثر نگرانی برقراررکھنا انسداد پولیو کیلئے انتہائی اہم ہے ۔