Friday, 29 March 2024, 11:43:49 am
وزیر خزانہ کا بینکاری نظام کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کیلئے حکومتی عزم کا اظہار
February 02, 2023

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بینکاری نظام کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے حوالے سے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔ معیشت کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کیلئے قومی اسلامی اقتصادی فورم کی روڈ میپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنکنگ کے موجودہ نظام کو شمولیت کے مطابق ڈھالنا بڑا چیلنج ہے تاہم ہماری یہ خواہش ہے کہ سود پر مبنی بنکنگ نظام سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ جوہری قوت کے بعد پاکستان کو معاشی قوت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بنکاری ملک میں پھل پھول رہی ہے اور ملک سے سود پر مبنی نظام کو ختم کرنے کے لئے فورم کی سفارشات اچھا شگون ثابت ہونگی۔ اسحق ڈار نے کہا کہ جب سٹیٹ بینک اور دیگر تجارتی بنکوں نے سود پر مبنی نظام کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کیفیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں جو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپیل خارج کرنیکا فیصلہ کیا اور اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے ایسا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں بینکار اورعلما بطور رکن اس معاملے کو دیکھیں گے۔ وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کو بھی بد انتظامی اور غلط طرز حکمرانی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.