Friday, 29 March 2024, 05:47:06 pm
ملک میں جاری توانائی بحران کا حل تھر کوئلہ کے استعمال میں ہے،وزیراعلیٰ
February 02, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی بحران کا حل تھر کوئلہ کو استعمال میں لانے میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز پاور جنریشن کمپنی تھر بلاک ونMANG DHONGAI کی سربراہی میں چینی وفد سے منگل کے روز کراچی میں ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔وزیر اعلیٰ نے آبپاشی او ر توانائی کے محکموں کو ہدایت کی کہ تھر کوئلہ بلاک ون پر پانی کا مسئلہ مشترکہ طور پر حل کرے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرمیں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ' انہوں نے تھر ے علاقے میں بہتر انداز سے کام جاری رکھنے پر چینی کمپنی کی تعریف کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.