Friday, 29 March 2024, 06:03:01 pm
گلگت بلتستان میں طبی عملے کو15فروری سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز
February 02, 2021

گلگت بلتستان میں ہراول دستے کے طورپر کام کرنے والے طبی عملے کو کوروناوائرس کی ویکسین لگانے کی مہم اس مہینے کی پندرہ تاریخ سے شروع ہوگی۔

یہ بات گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کے کوروناوائرس کے حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان نے منگل کے روز ریڈیوپاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتائی۔انہوںنے کہاکہ ویکسین کی تقریباً چار ہزار خوراکیں اگلے چند روز میں گلگت منتقل کی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے سمیت ہراول دستے کے طورپر کام کرنے والے طبی عملے کی تفصیلات اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.