Saturday, 20 April 2024, 12:43:54 am
ارفع کریم رندھاوا کا یوم پیدائش
February 02, 2020

  پاکستان کی کم عمر ترین کمپیوٹر سائنسدان ارفع کریم رندھاوا کا یوم پیدائش منایا گیا۔

 وہ آج کے دن 1995 میں پیدا ہوئیں ۔ ارفع کریم رندھاوا2004 میں نو سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ کی مستند انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہر بن گئیں۔

 انہوں نے 2005 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کئے۔

 ارفع کریم نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی اور امریکہ میں مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  بھی کیا۔

 وہ چودہ جنوری2012 کو سولہ سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.