Tuesday, 23 April 2024, 02:40:19 pm
صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، جام کمال
February 02, 2019

فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیراعلی میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

کوئٹہ کے SANDEMAN ہسپتال میں نئے تعمیر کئے جانے والے او پی ڈی بلاک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اوپی ڈی بلاک بیس کروڑ روپے کی لاگت سے چار سال میں مکمل کیاگیا ہے ۔

جام کمال نے کہاکہ صوبے میں قومی شاہراہوں کے ساتھ چودہ ہنگامی طبی مراکز قائم کیے جائیںگے جس کا مقصد علاج معالجہ کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹراما سنٹر ز کی تعمیر کے منصوبہ بھی جاری ہے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ صوبے کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کینسر اور امراض قلب کے ہسپتالوں کی تعمیر پر بھی عملدرآمد کیاجارہا ہے ۔

انہوں نے معالجین پر زوردیا کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں جبکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.