Tuesday, 23 April 2019, 11:40:04 pm
مائیکر سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کا 24 واں یوم پیدائش
February 02, 2019

دنیا کی کم عمر ترین مائیکر سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کا ہفتے کے روز 24 واں یوم پیدائش منایا گیا۔

اس سلسلے میں سرگودھا روڈ پر ان کے آبائی گائوں جو اب ارفع کریم نگر کے نام سے منسوب ہے، میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ارفع کریم کے والدین ، رشتہ داروں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

ان کے والد کرنل ریٹائرڈ امجد کریم رندھاوا نے کیک کاٹا اور ارفع کریم رندھاوا کی یاد میں سکول میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ایک آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔

بعد میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔