انہوں نے کہا کہ مظاہرین کا پارلیمنٹ کی تحلیل کامطالبہ ناقابل قبول ہے ۔

 پی پی میں وسط مدتی انتخابات بارے کوئی تجویززیر غور نہیں:اعتزاز احسن
01 اکتوبر 2014 (20:46)
0

سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وسط مدتی انتخابات کے بارے میں کسی تجویز پرغور نہیں کررہی ۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ایک اصول پرست انسان ہیں اورانہوں نے وسط مدتی انتخابات کامطالبہ نہیں کیا ۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف سے کوئی بھی زبردستی استعفیٰ نہیں لے سکتا اور پاکستان پیپلزپارٹی ایسے کسی بھی عمل کی مخالفت کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کا پارلیمنٹ کی تحلیل کامطالبہ ناقابل قبول ہے ۔