ایڈمرل آصف سندھیلہ نے وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی ۔

وزیراعظم کی پاک بحریہ کے سربراہ کی ملک کیلئے خدمات کی تعریف
01 اکتوبر 2014 (11:10)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف سے آج (بدھ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے الوداعی ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے آصف سندھیلہ کی ملک اورپاک بحریہ کے لئے دی گئی خدمات کو سراہا۔

دریں اثناء پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے آج (بدھ) اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان، امریکہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔