جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل راحیل شریف کا آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار
01 اکتوبر 2014 (17:33)
0

کورکمانڈرز کانفرنس آج (بدھ) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے صدارت کی۔ کانفرنس میں پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ کانفرنس کے شرکاء کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیتے ہوئے آپریشن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ کانفرنس نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔