سرتاج عزیز نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت افغان حکومت کو فوجی اور اقتصادی مدد ملے گی۔

پاکستان کاامریکہ اور افغان حکومت کے درمیان نئے معاہدے کا خیر مقدم
01 اکتوبر 2014 (17:18)
0

پاکستان نے امریکہ اور نئی افغان حکومت کے درمیان نئے معاہدے کا خیر مقدم کیاہے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اُمور خارجہ سے متعلق وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ یہ امریکہ اور افغانستان کا آپس کا مسئلہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت افغان حکومت کو فوجی اور اقتصادی مدد ملے گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔


اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کی افواج افغان فوجیوں کی تربیت اور مدد کیلئے افغانستان میں رہیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر نے نئے افغان صدر کے پہلے خطاب کو بہت مثبت قراردیا۔ اُنہوں نے کہا یہ بہت اچھا آغاز ہے اور سرحدوں کی نگرانی کے طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دی جاسکتی ہے اُنہوں نے اُمید کا اظہار کیا کہ دونوں اطراف عدم اعتماد کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔