01 اکتوبر 2014 (17:39)
0

اُمور دفاع سے متعلق سینٹ کی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے سیاچن کو امن پارک میں تبدیل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں ۔
بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے سیاچن میں امن کیلئے تین نکات پر مشتمل منصوبے کی تجویز دی ۔
اُنہوں نے سیاچن سے فوجی انخلاء کی تجویز دی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں میں مزید تیزی لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زوردیا تاکہ عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے ۔
اُنہوں نے بھارتی وزیراعظم پر زوردیا کہ وہ سیاچن اور سرکریک سمیت حل طلب باہمی تنازعات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جرات مندانہ اقدامات اُٹھائیں ۔
افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان پچھلے تیس سال سے بائیس ہزار فٹ کی بلندی پر ملک کے دفاع کو یقینی بنارہے ہیں ۔