الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 523 ارکان پارلیمنٹ نے ابھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانی ہیں۔

 648 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادئیے
01 اکتوبر 2014 (14:32)
0

عمران خان ، شیریں مزاری اور اسحق ڈار سمیت چھ سو اڑتالیس ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پانچ سو تئیس ارکان پارلیمنٹ نے ابھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانی ہیں۔

 

جن ارکان نے ابھی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواء پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی بھی شامل ہیں۔