چین کے قیام کی 65 ویں سالگرہ پر چینی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کی مشترکہ اقدار کے تحفظ اور فروغ کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاک چین قریبی تعاون ایک دوسرے کےمفادات کوسمجھنےکامظہرہے:وزیراعظم
01 اکتوبر 2014 (10:46)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا مضبوط بھائی چارہ قریبی تعاون ، باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے مفادات کو مکمل طور پر سمجھنے کا مظہر ہے۔

چین کے قیام کی 65 ویں سالگرہ پر چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کی مشترکہ اقدار کے تحفظ اور فروغ کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی کامیاب دوستی کی بے مثال داستان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کے ساتھ ایک نئے باب میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام سے یہ تزویراتی شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گی اور ہمارے لوگوں کیلئے ترقی، استحکام اور خوشحالی لائے گی۔