فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے ریڈیو پاکستان کے بنوں کے نمائندے کو بتایا کہ متاثرین میں تقسیم کی جانے والی اشیاء میں آٹا ، چاول ، دالیں ، چینی اور دوسرے اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

پاک فوج نے نقل مکانی کرنے والے افراد میں اب تک خوراک کے175000 پیکٹ تقسیم کئے
01 اکتوبر 2014 (15:04)
0

پاک فوج نے نقل مکانی کرنے والے افراد میں اب تک خوراک کے ایک لاکھ پچھتر ہزار پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے ریڈیو پاکستان کے بنوں کے نمائندے کو بتایا کہ متاثرین میں تقسیم کی جانے والی اشیاء میں آٹا ، چاول ، دالیں ، چینی اور دوسرے اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

 

ادھر پانچ سو چھتیس افراد پر مشتمل مزید اکاسی خاندان افغانستان سے واپس کرم ایجنسی آ گئے ہیں۔ان خاندانوں کا علی زئی مرکز میں اندراج اور ضروری سہولتیں مہیا کی گئیں۔