وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک اجلاس میں دیامر بھاشا پن بجلی منصوبے پر کام کی رفتار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

01 اکتوبر 2014 (14:05)
0

واپڈا کے چیئرمین ظفر محمود نے وفاقی وزیر کو منصوبے کی مختلف خصوصیات اور اس کی تعمیر کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر تقریباً تیرہ ارب 96 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جس میں آٹھ اعشاریہ ایک ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس سے 45 سومیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس سے سالانہ اٹھارہ ارب یونٹ ملیں گے۔

 

اس منصوبے سے سالانہ دو ارب اکیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ٹیکس وصول ہوگا اور اس کی لاگت صرف آٹھ برس میں وصول ہو جائے گی۔