مکہ کے گورنر شہزادہ مشال بن عبداﷲ نے کہا ہے کہ حج کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔

مناسک حج آج سے شروع ہورہے ہیں
01 اکتوبر 2014 (20:37)
0

سعودی عرب میں لاکھوں اہل ایمان منی میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اورمناسک حج آج سے شروع ہورہے ہیں۔مکہ کے گورنر شہزادہ مشال بن عبداللہ نے کہا ہے کہ حج کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔


سعودی عرب کے شہری اور دیہی امور کے وزیر شہزادہ منصوربن مطیب نے کہا کہ منی میں بڑے جمرات پل میں نئی توسیع سے حاجیوں کو بھگدڑ کے کسی خطرے کے بغیر شیطان کو کنکریاں مارنے میں سہولت ہوگی۔


بیس لاکھ سے زائد حجاج کرام اس سال حج ادا کریں گے۔