منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر نے کہاکہ دونوں جماعتیں اپنے احتجاج کو ختم کریں اور کارکنوں کو عید اپنے خاندانوں کیساتھ گزارنے کی اجازت دیں۔

حکومت کی تحریک انصاف،عوامی تحریک کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت
01 اکتوبر 2014 (20:27)
0

حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک سے دھرنوں کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو مذاکرات کی پھر دعوت دی ہے ۔
بدھ کی سہ پہر اسلام آبا میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہاکہ جڑواں شہروں کے مکینوں کی عید خراب کرنے کی بجائے دونوں جماعتیں اپنے احتجاج کو ختم کریں اور کارکنوں کو عید اپنے خاندانوں کے ساتھ گزارنے کی اجازت دیں ۔