پہلی قسط کے تحت ہر متاثرہ شخص کو 25،25 ہزار روپے دیئے جائینگے۔

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کومالی امداد کی ادائیگی آج سے شروع کررہی ہے
01 اکتوبر 2014 (11:00)
0

آج سے خادم پنجاب امدادی پیکج کے تحت صوبائی حکومت صوبے کے سولہ اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی شروع کررہی ہے ۔اس قسط کی رقم پچیس ہزار روپے ہے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور میں کابینہ کی متاثرین سیلاب کیلئے قائم کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد کی تقسیم کیلئے غلطیوں سے پاک نظام تیار کیا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی حق دار اپنے حق سے محروم نہیں رہے گا۔


انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مالی امداد کی تقسیم کے اٹھہتر مراکز پر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔