پلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کیلئے کوئی منظم دھاندلی کی گئی۔

2013ء کے انتخابات گزشتہ دس انتخابات سے بہتر تھے:پلڈاٹ
01 اکتوبر 2014 (20:24)
0

پلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ ملکی اورغیرملکی مبصرین کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات ملک میں کرائے گئے گزشتہ دس عام انتخابات سے بہتر تھے ۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ممکن ہے کہ بعض حلقوں میں کچھ بے قاعدگی یا بے ضابطگی ہوئی ہو تاہم اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کیلئے کوئی منظم دھاندلی کی گئی
احمد بلال نے کہاکہ پلڈاٹ آئی آر آئی اور بعض دیگر مستند اداروں کی طرف سے انتخابات سے قبل کئے گئے سروے میں تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں اکثریت ملنے مسلم لیگ نون کی پنجاب میں فتح ، دیہی سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کو زیادہ نشستیں ملنے کی پیشن گوئی کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ انتخابات کے نتائج کم وبیش وہی آئے جن کی انتخابات سے قبل سروے میں پیشن گوئی کی گئی تھی ۔