اسلام آبا، راولپنڈی سمیت کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
01 اکتوبر 2014 (12:29)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژنوں ، کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

 اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پچیس
کراچی اور پشاور چھبیس
کوئٹہ سولہ
گلگت بارہ
مری پندرہ
اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ