ایشیائی کھیلوں میں دونوں ٹیمیں اس سے پہلے ہاکی کے فائنل میں آٹھ بار مد مقابل آئیں جن میں پاکستان نے سات بار کامیابی حاصل کی۔

ایشین گیمز:ہاکی مقابلوں کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا
01 اکتوبر 2014 (14:24)
0

جنوبی کوریا میں ایشیائی کھیلوں کے ہاکی مقابلوں کا فائنل کل (جمعرات) دفاعی چمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایشیائی کھیلوں میں دونوں ٹیمیں اس سے پہلے ہاکی کے فائنل میں آٹھ بار مد مقابل آئیں جن میں پاکستان نے سات بار کامیابی حاصل کی۔


پاکستان گروپ میچ میں بھی بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اپنے پول میںسرفہرست رہا۔ بین الصوبائی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور ایشیائی کھیلوں میں ملک کے لئے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کرے گی۔