انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم محمد نوازشریف کے خطاب کوسراہا

کشمیری بھارت سے آزادی کے بنیادی نقطہ پر متفق ہیں:عبدالمجید
01 اکتوبر 2014 (20:55)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کشمیر کونسل ، یورپی یونین ، سمندر پار کشمیر مراکز اور کشمیری تنظیموں نے اہم کردارادا کیا ہے ۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں یورپی یونین کی کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضاسید سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارت سے آزادی کیلئے حق خودارادیت کے بنیادی نقطہ پرمتفق ہیں ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم محمد نوازشریف کے خطاب کوسراہا علی رضا سید نے آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم کوبتایا کہ انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں دس نکات پرمشتمل قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کشمیر کے حوالے سے گزشتہ قرارداد وں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔