کوئٹہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں بچوں کی شرح اموات اور ہیپاٹائٹس میں خطرناک حد تک اضافے کا اعتراف کیا۔

بچوں کوپولیوکےقطرے پلانے کو یقینی بنانےکیلئےتمام اقدامات کئےجائینگے:عبدالمالک بلوچ
01 اکتوبر 2014 (14:50)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے تاکہ مہلک بیماریوں سے ان کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

کوئٹہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں بچوں کی شرح اموات اور ہیپاٹائٹس میں خطرناک حد تک اضافے کا اعتراف کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ان بیماریوں پر قابو پانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین دینے کے توسیعی پروگرام کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مہلک بیماریوں کے خاتمے کی کوششوں کے نتائج سامنا آنا شروع ہوں۔