وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنڈی بھٹیاں میں پروگرام کا آغاز کیا۔

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی شروع کردی
01 اکتوبر 2014 (17:31)
0

حکومت پنجاب نے متاثرین سیلاب کو بدھ سے مالی امداد کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنڈی بھٹیاں میں پروگرام کا آغاز کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط عیدالاضحی سے پہلے ادا کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری قسط کی ادائیگی اس مہینے کی بیس تاریخ سے شروع ہو گی۔
ریڈیو پاکستان کے لاہور کے نمائندے ابراہیم کاوان نے اطلاع دی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متاثرین سیلاب کیلئے پندرہ ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔
صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اس مقصد کیلئے اٹھہتر مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
آج شاہ پور تحصیل میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے دھرنے والوں کی قیادت پر تنقید کی اور کہا انہیں دھرنے ملتوی کرکے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہیئے ۔
ریڈیوپاکستان کے سرگودھا کے نمائندے ضمیر اشرف نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع سرگودھا میں سیلاب سے متاثرہ بائیس سو خاندانوں میں عیدالاضحی سے پہلے امدادی چیک تقسیم کئے جائیں گے ۔