پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ صرف وہی تحریکیں کامیاب ہوتی ہیںجنھیں عوامی حمایت حاصل ہو۔

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں اور آئین کا احترام کیا:محسن رانجھا
01 نومبر 2016 (22:16)
0

اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اعلی عدالتوں کے فیصلوں اور آئین کا احترام کیا۔
منگل کی رات ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ صرف وہی تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں جن میں آئین کی پاسداری کی جائے اور جنھیں عوامی حمایت حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگرتمام فریقوں کے درمیان ضابطہ کارکو حتمی شکل نہ دی جاسکی تو سپریم کورٹ اس سلسلے میں خود فیصلہ کرے گی ۔