عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا کہا ۔

دہشت گردوں کو طبی سہولیات کی فراہمی مقدمہ میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کی ضمانت
01 نومبر 2016 (22:03)
0

سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے کے چار ملزمان ڈاکٹر عاصم حسین ، انیس قائم خانی ، رئوف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا کہا ۔
عدالت نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت جہاں مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے کی اجازت کے بغیر بیرون مُلک جانے سے منع کیا اور انہیں اپنے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ۔