ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان زرمبادلہ کا 60فیصد کپاس کے شعبے سے حاصل کرتا ہے۔

صدر کاکپاس انڈسٹری کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کاوشوں پرزور
01 نومبر 2016 (21:51)
0

صدرممنون حسیننے کپاس کی کاشت والے ممالک سے کہا ہے کہ وہ کپاس کی صنعت سے متعلق مسائلاجتماعی طورپر حل کریں ۔
وہ منگل کی رات اسلام آباد میں کپاس کی بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کے 75 ویں افتتاحی اجلاس کے مندوبین سے خطاب کررہے تھے ۔
صدرممنون حسین نے کہاکہ کپاس کی صنعت پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ پاکستان کے زرمبادلہ کا ساٹھ فیصد اسی شعبے سے حاصل کرتاہے۔
صدرنے کہاکہ پاکستان کے گزشتہ کئی عشروں کے دوران کپاس کے پیداوار اور صنعت میں غیرمعملی ترقی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کاشتکاروں اور تیارکنندگان کی سہولت کیلئے کپاس کی صنعت کے فروغ اور پیداوار بڑھانے کیلئے کمیٹی سے تعاون کے خواہاں ہیں۔