جین فرینکوئس نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کا پاکستان،بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات بحالی پر زور
01 نومبر 2016 (21:10)
0

یورپی یونین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر یں۔
یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کائٹین نے اسلام آباد میں اے پی پی سے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مختلف فریقین کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان کو یورپی یونین کی تجارت سے استفادے کے لیے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔