file photo

وزیر خزانہ کا بینکوں سے پنشن ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس
01 نومبر 2016 (20:59)
0

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں کی کئی شاخوں میں پنشن کے حصول میں تاخیر اور مشکلات کے حوالے سے پینشنرز کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔
منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پینشنرز کی آسانی کے لیے ان کی پینشن براہ ِ راست ان کے اکائونٹس میں بھیجنے کے لیے ایک نظام تشکیل دے دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم فعال بنانے کے کام میں تیزی لائیں تاکہ پینشنرز کی مشکلات کا ازالہ اور پینشن کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پینشنرز سمیت بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔