صدرنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپانے کے لیے جان بوجھ کر جارحیت کا حربہ اختیار کیا ہے۔

file photo

عالمی برادری بھارت پر منفی رویہ ترک کرنے کیلئے دبائو ڈالے:سردارمسعود
01 نومبر 2016 (20:56)
0

آزاد جموںوکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر اپنا منفی رویہ ترک کرنے پر زور ڈالے جس نے خطے کے امن و سلامتی کو دائو پر لگا رکھا ہے۔
منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپانے کے لیے جان بوجھ کر جارحیت کا حربہ اختیار کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے صدر نے کہاکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام مادر وطن کے دفاع اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔