وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا اس مقصد کے لیے بارہ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

file photo

وزیراعظم قومی صحت پروگرام کارواں ماہ سے گلگت بلتستان میں آغاز
01 نومبر 2016 (20:31)
0

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ علاقے میں ہیلتھ انشورنس رواں ماہ کے دوران شروع کر دی جائے گی۔

منگل کے روز گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس مقصد کے لیے بارہ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
سکیم کے تحت جرمن حکومت کے تعاون سے گلگت ، غذر، ہنزہ اور نگر کے اضلاع میں بتیس ہزار مستحق افراد کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دیے جائیں گے۔